ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

پے درپے شکست ، شاہد آفریدی کا سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ

datetime 27  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پے درپے شکست پر ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔نجی ٹی وی شو میں میزبان نے شاہد آفریدی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سمیت کپتان سرفراز احمد کی

پرفارمنس سے متعلق سوال کیا جس پر شاہد آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی مثال دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی پر تنقید کی اور کہا کہ ہر ٹیم میں بینچ پر ایسا کھلاڑی موجود ہونا چاہیے جو کسی کھلاڑی کے باہر ہونے پر اس کی کمی کو پورا کرسکے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں یہ حکمت عملی کہیں نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں تبدیلیاں بہت زیادہ کی گئیں، سرفراز چونکہ کپتان ہیں اور کپتان کی پرفارمنس اہم ہے، اگر کراچی کنگز کی مثال لیں کراچی کنگز کی ٹیم پرفارم نہیں کررہی لیکن کپتان عماد وسیم کی پرفارمنس نظر آرہی ہے وہ ٹیم کو لیڈ کررہا ہے کیوں کہ ٹیم کیلئے کپتان کی پرفارمنس سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ اسٹار آل رانڈر نے سرفراز سے متعلق مزید کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے پرفارم بھی کیا ہے، لیگ شروع ہونے سے پہلے میری ندیم عمر سے بات ہوئی تھی، انہوں نے مجھ سے مشورہ لیا تھا تب بھی میں نے یہی بات کی تھی کہ سرفراز کو بطور کھلاڑی کھلائیں تاکہ وہ اور اچھا پرفارم کرسکے، اس پر ٹیم کے بجائے اپنی پرفارمنس کا پریشر ہو اور وہ اپنی گیم انجوائے کرسکے۔واضح رہے کہ اس سیزن میں سرفراز نے بطور کپتان 5میچز کھیلے ہیں جس میں ان کا مجموعی اسکور 25.75 کی اوسط سے 103 رہا ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…