منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

معاشی مشکلات ضرور، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، اسحاق ڈار

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے سے متعلق افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی مشکلات ضرور ہیں لیکن ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا

کہ موثر حکومتی پالیسیوں کی بدولت مشکلات پر قابو پالیں گے، ہماری معاشی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، مشکل سے نکل آئیں گے۔چیئرمین سینیٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی تب ہی مشکل حالات سے نکل سکیں گے، وزیر خزانہ کے ابھی تک کے اقدامات پر چیئرمین سینیٹ نے اظہار اطمینان کیا، چیئرمین سینیٹ اور اراکین نے سینیٹر اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہا۔قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی چیئرمین سینیٹ کی تجاویز کا خیر مقدم کیا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے اچھی تجاویز دی ہیں ان سے اتفاق کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے گولڈن جوبلی تقریبات سادگی سے ہوں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تقریبات کا انعقاد سادگی اور پرجوش طریقے سے کیا جائے، سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ حکومت اشیا خور و نوش کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہوں اور گاڑیوں میں کمی کے حوالے سے احسن اقدام اٹھایا ہے، سول بیورو کریسی کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…