ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کارکن سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر کے گھر جمع ہوئے لیکن گرفتاری دیے بغیر چلے گئے، گرفتاریوں کے لئے نواں شہر چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنما اور کارکن بھی گرفتاریاں دیے بغیر چلے گئے، واضح رہے کہ آج ملتان سے جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاریاں دینے کااعلان کیا گیا تھا۔