بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

مالی بحران شدت اختیار کرگیا، تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تلوار کی طرح سر پر لٹکتی ہوئی مالی اور معاشی مشکلات کے پیش نظر وزارت خزانہ نے اے جی پی آرکو وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے بل کی ادائیگی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ حتیٰ کہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

جمعہ کی رات سینئر سرکاری عہدیداروں نے  بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجراء کے معاملے میں آپریشنل اخراجات میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ملک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس نمائندے نے خزانہ ڈویژن کے سینئر عہدیداروں سے رابطے کی کوشش کی لیکن ان کی طرف سے رات دیر تک کوئی جواب نہ ملا۔ اس نمائندے نے وزیر خزانہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ خبر غلط ہو سکتی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرکے دوبارہ رابطہ کرنے کا وعدہ کیا لیکن رات کو ایک بجے تک خبر شائع ہونے تک انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کیلئے اے جی پی آر گئے تھے لیکن انہیں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے بلوں بشمول تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا حکم ملا ہے۔ فوری طور پر بلوں کی کلیئرنس روکنے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی ادارے کی آئندہ ماہ کی تنخواہیں اور پنشن پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…