اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار کونسل کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس کے معاملے پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن پرازخود نوٹس کیس معاملہ پر بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق کو شامل کیا جائے۔اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے 9 سینئر ترین ججز پر مشتمل بینچ بنایا جائے جس میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعودکو شامل کیا جائے۔پاکستان بار کونسل کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ میں شامل ہونیسے غیر جانبداری کا تاثر آئیگا، اس اقدام سے عوام اور وکلا برادری اس اہم معاملے کی سماعت پرسوال نہیں اٹھاسکیں گے۔