منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو وفاقی حکومت دوبارہ بھرتی نہیں کرے گی،بل سینیٹ میں پیش

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی دوبارہ ملازمت پر پابندی کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا جس میں کہاگیاہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو وفاقی حکومت دوبارہ بھرتی نہیں کرے گی،ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ملازمت میں توسیع، دوبارہ ملازمت دینے، کنٹریکٹ پر ملازمت نہیں دی جائے گی۔پاکستان کے ایوان بالا میں

بل سینیٹر مظفر حسین شاہ، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر ذیشان خانزادہ اور سینیٹر دلاور خان نے پیش کیا۔بل میں کہا گیا کہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو وفاقی حکومت دوبارہ ملازمت پر بھرتی نہیں کرے گی، ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ملازمت میں توسیع، دوبارہ ملازمت دینے، کنٹریکٹ پر ملازمت نہیں دی جائے گی۔بل کے متن کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو ہنگامی بنیاد پر عارضی ملازمت، کنسلٹینسی، ایڈ ہاک یا عارضی طور پر دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی، ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو پروجیکٹ، خصوصی ایم پی اسکیل نوکری پر دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی۔ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو خود مختار اور نیم خود مختار اداروں میں دوبارہ بھرتی نہیں کیا جائے گا، اس کو کارپوریشن، کمپنیز ، اتھارٹی، میں دوبارہ ملازمت نہیں دی جائے گی۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کو اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ طے شدہ یا بغیر طے شدہ طریقہ کار پر بھی دوبارہ ملازمت پر نہیں رکھا جائے گا۔بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ سول سرونٹ کی دوبارہ بھرتی قانون نہیں بننا چاہیے، حاضر سروس سول سرونٹ کی اعلیٰ گریڈ پر ترقی کی خواہش ہوتی ہے، ریٹائرڈ ملازم کی دوبارہ بھرتی کے باعث حاضر سروس ترقی سے محروم ہو جاتا ہے۔ بل کے متن کے مطابق ریٹائرڈ ملازم محکمے کے امور میں بے قاعدگی پیدا کرتا ہے، ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی دوبارہ بھرتی سے سیاسی مداخلت ہوتی ہے اور اکثر کیسز میں سیاسی تعلقات کی بنیاد پر دوبارہ ملازمت دی جاتی ہے، ان کیلئے سیاسی دباؤ کی مزاحمت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…