اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کے چالان کی کاپی منظر عام پر آگئی

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان کی کاپی منظر عام پر آگئی۔سابق صدر آصف علی زرداری پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان کی کاپی مل گئی ہے۔پولیس نے شیخ رشید کیخلاف چالان میں سات گواہان کے بیانات شامل کئے ہیں، چالان میں درج تمام گواہان تھانہ آبپارہ میں مختلف عہدوں پر تعینات ہیں۔گواہان میں کانسٹیبل فضل عباس، اے ایس آئی وسیم حیدر اور کانسٹیبل عثمان ظہور، کانسٹیبل نصر اللہ ، کانسٹیبل محمد رشید اور محرر مالخانہ قاسم جان کا بیان چالان میں شامل کیا گیا، تھانہ آبپارہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد اختر کا بیان بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔چالان کے مطابق گواہان نے کہا کہ گرفتاری کیلئے ملزم کی رہائش گاہ پہنچے تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم اپنے ملازمین کیساتھ اسلحہ لیکر کر گھر سے باہر آیا اور گالیاں بھی دیں، گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی ، ایک کانسٹیبل کی جرسی بھی پھاڑ دی گئی۔چالان میں وائس میچنگ ٹیسٹ کیلئے نمونے لینے اور رپورٹ وصول کرنیوالے ملازمین کے بیان بھی شامل ہیں، ایف آئی اے سے موصول وائس میچنگ رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے، تمام گواہان نے تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق شاہ کو بیانات قلمبند کرائے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…