کلرکہار کے قریب باراتیوں کی بس خوفناک حادثے کا شکار 15 افراد جاں بحق، جائے وقوعہ پر رقت آمیز مناظر

20  فروری‬‮  2023

سرگودھا(این این آئی)قومی شاہراہ موٹروے پر باراتیوں سے بھری بس ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر کئی گاڑیوں سے ٹکراتی ہوئی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ماں بیٹی اور ڈرائیور،کنڈیکٹر سمیت 14 افراد جاں بحق اور 60 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو انتہائی جدوجہد کے بعد نکال کر ہسپتال منتقل کر کے 9 کو تشویشناک حالت میں ریفر کر دیا گیا اور جائے حادثہ پر امداد کام رات بھر جاری رہا۔

بس میں ایک ہی خاندان کے 50 سے زائد باراتی سوار تھے جو بارات لیکر اسلام آباد سے واپس لاہور جا رہے تھے کہ کلرکہار کے قریب بس حادثہ میں کسی کو باہر نکلنے کا موقع نہ ملا اور بس مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گئی۔اس المناک حادثہ پر وزیراعظم،صدر مملکت،نگران وزیر اعلی اور گورنر سمیت شخصیات اور افسران نے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کے احکامات جاری کر دیئے۔زرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹر وے پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایک ہی خاندان کے باراتیوں سے بھری بس کلرکہار موٹروے سالٹ رینجر میں ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر دیوار توڑ کر مخالف سمیت سے آنے والی گاڑیوں دو کاروں اور سوزوکی پیک اپ وغیرہ سے ٹکراتی ہوئی کھائی میں الٹ گئی۔ جس میں سوار 50 سے زائد باراتیوں کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور نہ ہی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بھی گاڑی پرقابو نہ پا سکا۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے افسران اور رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ اورنعشوں و زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالنے کا عمل شروع کر دیا۔

جس میں ماں بیٹے اور ڈرائیور کنڈیکٹر سمیت 14 افراد جاںبحق فرح شہزاد،رضیہ رمضان،غلام علی، عبدالستار، عمر،مزدان بی بی ،نازیہ بی بی، ریاض،بیکن بی بی،زکیہ عمر،جاوید،محسن وغیرہ جاںبحق اور 60 افراد محمود، پرویز،ارشد،غلام قاسم، نورین بی بی، عثمان، مظفر، ریاض، سدرہ بی بی،شازیہ بی بی، اقصی بی بی،سعید،سہیل، نویدعلی،شہزاد،افروز بی بی،ہجیب،مسرت بی بی

زہیرہ بی بی،مہرین بی بی، اصغر، عمران،رضیہ بی بی،مومن، صاحب الحسن، کاشف، بخت بی بی،صغیر حسنین،فتح بی بی،عطاء،رینہ بی بی،نگہت بی بی،طاہر،مہرین بی بی،گلناز،نور محمد،بشیر،علی حمزہ، محمود، حاصل، رحمن، ریاض،افشیں بی بی کرم علم دار نور محمد، باقر، مسعود، ہاجرہ، زہیرہ،رضوان،متین بی بی، سلیمان،شازیہ،علی حیدر،سکنہ بی بی،شدید زخمی ہو گے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے 9 افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر ریفر کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کلرکہار کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔اس حادثہ پر وزیراعظم، صدر مملکت،نگران وزیراعلی،گورنر سمیت شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…