کراچی (این این آئی) کراچی پولیس افس حملے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔دوروز قبل کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، تاہم پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو صرف 3گھنٹوں کے اندر دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کیا۔ دہشت گردوں کے حملے میں 4افراد شہید اور 18زخمی ہوگئے تھے، تاہم زخمی ہونے والے پولیس اہلکار عبدالطیف اتوارکوزخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے، اور کراچی پولیس آفس میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 5ہوگئی ہے۔ترجمان ایس ایس یو کے مطابق شہید ہونے والا اہلکارعبدالطیف سیکیورٹی ڈویژن ون میں تعینات تھا، جو دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔