اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف نااہل ترین ثابت ہو رہے ،مریم نواز بھی ان کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں،چودھری پرویز الٰہی

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ثابت ہورہے ہیں اور مریم نواز بھی انکی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں،(ن) لیگ پنجاب کھو چکی جبکہ عمران خان کے خوف نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما ساجد احمد خان بھٹی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر نادر دوگل ایڈووکیٹ، خبیب بلوچ بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی سیاست کا ایک ہی اسٹار ہے اور اس کا نام عمران خان ہے، عمران خان کے خوف نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں، (ن) لیگ میں سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہوچکا ہے، مسلم لیگ (ن) پنجاب کھو چکی ہے، اب (ن) لیگ کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ثابت ہو رہے ہیں۔شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے مریم نواز بھی تیار نہیں، مریم نواز کی لندن سے واپسی پر ایک مرتبہ پھر لانچنگ بھی ناکام ہو گئی ہے، پی ڈی ایم کی تمام تر کوشش ہے کہ اقتدار سے چمٹی رہے جس کیلئے انہیں آئین شکنی بھی قبول ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرنے کیلئے کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔اوورسیز پاکستانی بھی گرفتاری کیلئے اپنا نام رضاکارانہ پیش کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان کی سیاست کا ایک ہی سٹار ہے اور اس کا نام عمران خان ہے۔پرویز الٰہی نے الزام عائد کیا کہ ہمارے حامیوں کو غیر قانونی طور پر اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے، حکمرانوں کے انتقامی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…