جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جیل بھرو تحریک، پنجاب حکومت کی میانوالی اور ڈی جی خان کے جیل حکام کو الرٹ رہنے کے احکامات

datetime 19  فروری‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی لاہور کے سٹیک ہولڈر کا ویڈیو لنک پر اہم اجلاس ہوا جس میں فوکل پرسن اعجاز چودھری نے شرکاء کو جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں شفقت محمود، شیخ امتیاز محمود، غلام محی الدین دیوان، میاں محمود الرشید، علی امتیاز وڑائچ، مراد راس،

جمشید اقبال چیمہ، میاں محمد اکرم عثمان، رخسانہ نوید، ندیم بارا، روبینہ شاہین، ملک ظہیر عباس کھوکھر، نوشین حامد معراج سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، عمران خان نے لاہور کے تمام سٹیک ہولڈر کو جیل بھرو تحریک کیلئے بھرپور تیاری کرنے، ڈور ٹو ڈور کمپین پر فوکس کرنے اور الیکشن کرا ملک بچائو کے حوالے سے ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں لاہور بھر میں ڈور ٹو ڈور کمپین کو سراہا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے پر ہر سطح پر بھرپور آواز بلند کریں گے، حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، آئین شکنی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا۔اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے، تحریک انصاف غریب عوام کو مہنگائی کے سمندر سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، لاہور کے تمام سٹیک ہولڈر کا جیل بھرو تحریک میں اہم کردار ہے۔چیئرمین عمران خان کے آج (پیر ) لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم ہدایت سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا جیل بھرو تحریک پر مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں رضاکارانہ گرفتاری دینے والے کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔نگراں وزیراعلی نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب و دیگر حکام کے ساتھ اہم اجلاس میں ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کارکن اور رہنما قانون کے خلاف جائیں تو گرفتاری کی ہدایت کی۔پنجاب حکومت نے میانوانی اور ڈی جی خان کے جیل حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات کردیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…