لندن (این این آئی)جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے محبت کا منفرد اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ نیل آرٹ کے ذریعے قومی پرچم بھی بنایا۔حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم Whats Love Got to Do with It کا لندن میں پریمیئر ہوا
جس کے ریڈ کارپٹ پر جمائما سیمت فلم میں اداکاری کرنے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ایما تھامسن سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔ریڈ کارپٹ کے موقع پر جمائما سب سے منفرد نظر آئیں کیونکہ انہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔جمائما نے نیل آرٹ کے ذریعے اپنے ناخنوں پر پاکستانی پرچم بھی بنایا تھا، جسے وہ میڈیا میں دکھا بھی رہی ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمائما نے ناخن پر پاکستانی پرچم کے سبز رنگ کی نیل پالش لگائی ہے جب کہ اس پر چاند ستارا بھی بنا ہوا ہے۔