اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

50 ہزار کروڑروپے سے زائد دولت کے مالک شاہ رخ خان نےسنیما میں ٹکٹ تک فروخت کیے،جانتے ہیں پہلی بار انہیںکتنے روپے تنخواہ ملی تھی؟

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد سے شاہ رخ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی؟ اگر نہیں تو آپ جان کر حیران ضرور ہوں گے۔ چار برس سے بڑی اسکرین سے دور شاہ رخ خان نے اپنی حالیہ سپر ہٹ بلاک

بسٹر فلم پٹھان سے اپنی دھماکا خیز واپسی کی۔اس سے قبل دسمبر 2018 میں ان کی فلم زیرو ریلیز ہوئی تاہم وہ زیادہ کامیاب نہیں رہی تھی۔ لیکن پٹھان میں ان کی زور دار پرفارمنس اور فلم کے دنیا بھر میں 900 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرنے سے یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوئی کہ وہ اب بھی بالی ووڈ کے کنگ خان ہیں۔ فلم پٹھان کی ریلیز کے بعد سے وہ آج کل ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ان سے متعدد معاملات پر گفتگو کی جارہی ہے، جہاں ان کی دولت کا بھی تذکرہ ہوا اور معلوم ہوا کہ ان کی مجموعی دولت لگ بھگ 51 ہزار کروڑ بھارتی روپوں کے مساوی ہے۔اتنی زیادہ دولت کی وجہ ان کا غیر معمولی معاوضہ ہے جو کروڑوں میں ہوتا ہے۔ لیکن ایک ایسا وقت بھی تھا جب ان کا معاوضہ اتنا معمولی تھا کہ آج کوئی سنے تو حیران رہ جائے۔اس حوالے سے ایک پرانے انٹرویو میں کنگ خان نے بتایا تھا کہ نوجوانی میں معاوضہ بہت کم ملتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنیما میں ٹکٹ تک فروخت کیے اور پہلی بار انہیں 50 روپے تنخواہ ملی تھی۔ لیکن آج وہ ایک ایسے اسٹار ہیں جو انتہائی پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، ان کی نہ صرف بھارت بلکہ لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…