اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر عارف علوی کی مشاورت کی دعوت کو مسترد کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لیے صدر مملکت کی مشاورت کی دعوت کو مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبر پختوانخوا (کے پی)اسمبلی کے الیکشن کے معاملے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے صدر مملکت کو خط لکھا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن ابھی صدارتی آفس سے مشاورت کے عمل میں داخل نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن اس متعلق پیرکو اجلاس میں فیصلہ کریگا۔خط میں کہا گیا کہ صدر کا دفتر سب سے اعلی آئینی ادارہ ہے، صدر ریاست کے سربراہ ہیں، الیکشن کمیشن صدر مملکت کا احترام کرتا ہے۔خط کے متن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری سے آگاہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا اورپنجاب نے ابھی تک عام انتخابات کی تاریخ نہیں دی،گورنرپنجاب نیکہا کہ وہ معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ سے رہنمائی کے لیے درخواست دائر کی ہے، پشاور ہائی کورٹ میں بھی 3 درخواستیں دائر ہیں، آئین اسمبلی تحلیل پر الیکشن کمیشن کوپولنگ کی تاریخ کا اعلان کرنیکا اختیار نہیں دیتا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…