اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں جیت تو ملتان سلطانز کی ہوئی لیکن مداحوں سمیت کمنٹیٹرز کے دل زلمی کے صائم ایوب نے جیتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ میچ میں سلطانز کی جانب سے دیے گئے 211 کے ہدف کے تعاقب میں زلمی کی پہلی وکٹ بابراعظم کی گری جنہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا، بابر کی جگہ 20 سالہ صائم ایوب آئے جنہوں نے 37 گیندوں پر 53 رنز اسکور کیے۔اپنی اننگز میں صائم نے جس طرح کے کلاسی اور خوبصورت شاٹس کا انتخاب کیا، صرف صارفین ہی نہیں بلکہ کمنٹیٹرز بھی ان کے گرویدہ ہوگئے جن میں وقار یونس بھی شامل تھے۔