جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ترکیہ زلزلے میں گھانا کا انٹرنیشنل فٹبالر بھی جان کی بازی ہارگیا، 12 روز بعد لاش مل گئی

datetime 19  فروری‬‮  2023 |

انقرہ (این این آئی)ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے مغربی افریقا کے ملک گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو کی لاش تقریباً 2 ہفتے بعد ملبے سے نکال لی گئی۔ترکیہ میڈیا کے مطابق 31 سالہ کرسٹیان آتسو 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں ملبے تلے دب گئے تھے،

تب سے وہ لاپتہ تھے۔31 سالہ فٹبالر کے ایجنٹ نے ترکیہ میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت افسوس کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ کرسٹیان آتسو کی لاش صبح سویرے برآمد ہوئی ہے، ان کی ملبے کے نیچے سے ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ فٹبالر کا موبائل فون بھی لاش کے پاس سے ملا ہے۔ترک فٹ بال فیڈریشن نے بھی فٹبالر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فٹ بالر کو زندہ حالت میں نکالنے کی خبر درست نہیں تھی۔کرسٹیان آتسو نے 2012 سے 2019 تک 65 انٹرنیشنل میچز میں گھانا کی نمائندگی کی اور 10 گول کیے، اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ سال مقامی ترک کلب ’ہیتے اسپور‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس سے قبل انگلش پریمیئر لیگ اور پرتگالی کلب پورٹو سمیت کئی یورپی ٹیموں کے لیے کھیل چکے ہیں۔وہ 2013 میں پرتگالی چیمپئن شپ اسکواڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور برازیل میں 2014 کے ورلڈ کپ میں گھانا کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔رپورٹس کے مطابق گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو زلزلے کے وقت ترک صوبے حاطے کے شہر انطاکیہ کے 12 منزلہ لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…