اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید نہ بڑھانے پر تیل کمپنیوں نے تیل فراہم نہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے، کمپنیاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے پر بضد ہیں، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر حکومت کو خط میں کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کمپنیوں کو 35 ارب 88 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جبکہ کسٹم ڈیوٹی کا فرق دو ارب 93 کروڑ روپے ہے، مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت مقرر کی جائے اور حکومت کمپنیوں کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے اقدامات کرے۔