اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوج کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے شخص کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنادی گئی

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے شخص کو پیکا ایکٹ کے تحت 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔نجی ٹی وی جیو فیصل آباد کے شہری سکندر زمان نے لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد گمراہ کن پوسٹس کی تھیں۔

گمراہ کن پوسٹس کرنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف اے آئی) نے ملزم کے خلاف پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے سیکشن 20 اور 24C کے تحت کارروائی کی۔عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر 6 سال قید اور 2 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔سکندر زمان کی ٹوئٹر پوسٹ سے بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا سپورٹر ہے۔پیکا کے سیکشن 20 کے تحت عدالت نے سکندر کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر اسے مزید تین ماہ قید میں گزارنے ہوں گے۔اس کے علاوہ پیکا کے سیکشن 24 سی کے تحت سکندر کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 3 ماہ اضافی قید کاٹنی ہوگی۔مزید برآں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 500 کے تحت سکندر کو ایک سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 15 دن قید کاٹنی ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے سکندر کو تعزیرات پاکستان کے سیشکن 505 کے تحت تین سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 45 روز قید کاٹنی ہوگی۔عدالتی فیصلے کے مطابق تمام سزائیں (ایک سال، ایک سال، ایک سال اور تین سال) بیک وقت شروع ہوں گی یعنی سکندر کو تین سال جیل میں گزارنے ہوں گے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…