اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ وقت بھی گزرجائیگا، بابر نے کوہلی کیلئے ٹوئٹ کرنے کی وجہ بتادی

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے آئوٹ آف فارم ہونے پر کی گئی ٹوئٹ ان کو اعتماد دینے کیلئے کی تھی۔تفصیلات کے مطابق 2022میں بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ

نے بھی دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے آٹ آف فارم کوہلی کو ٹیم سے باہر کردیا تھا۔اسی دوران کپتان بابراعظم نے ٹوئٹر پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ’مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ بعد ازاں بابر اعظم کی ناقص کارکردگی پر ویرات کوہلی کی جانب سے بھی ان کیلئے یہی ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد بھارتی میڈیا نے اس بیان کو وجہ بناکر بابر اعظم پر تنقید شروع کردی تھی تاہم اب بابراعظم نے اس حوالے سے آئی سی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی اس وقت سے گزرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے یہ سوچ کر ٹوئٹ کی تھی کہ میری ٹوئٹ کسی کو اعتماد دے کر اس کی مدد کرسکتی ہے، بطور کرکٹر ہمیں کسی بھی کھلاڑی کے مشکل وقت میں اس کو سپورٹ کرکے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، یہ ایک مشکل وقت ہوتا ہے،جب آپ یہ جانتے ہیں کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں، اس وقت میں نے یہ سوچا تھا اگر میں ایسا کرتا ہوں تو ہوسکتا ہے کہ اس کا کوئی مثبت نتیجہ نکلے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…