منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

کراچی: 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی بیوی، معصوم بچوں کے سامنے قتل

datetime 16  فروری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)نارتھ کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں پیدل آنے والے ڈاکو نے 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو بیوی، 2 معصوم بچوں اور بھانجی کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ڈاکو نے مزمل نامی شہری کا پرس چھیننے کی کوشش کی، اس دوران پرس گر گیا۔

مقتول مزمل پرس اٹھانے لگا تو قاتل فائرنگ کر کے فرار ہو گیا، زخمی مزمل نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2 شاہنواز بھٹو کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا مزمل اپنی بیوی، بھانجی اور 2 بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔مزمل کی بہن نے بتایا ہے کہ مزمل 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، اس کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی تھی، مزمل کی بیوی کو ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ اس کا شوہر انتقال کر گیا ہے۔مقتول مزمل پی آئی بی کے علاقے سے شاہنواز بھٹو کالونی میں اپنی بڑی بہن سے ملنے آیا تھا۔واقعے کے وقت مقتول مزمل کے ساتھ موجود اس کی بھانجی نے بتایا کہ سفید کپڑے پہنے ملزم پیدل آیا اور اس نے اسلحہ دکھا کر ہمیں روکا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم اسلحے کے زور پر مزمل کی بیوی سے پرس چھیننے لگا اس دوران پرس نیچے گر گیا تو مزمل اٹھانے کے لیے نیچے جھکا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔واقعے میں مزمل کے 4 سالہ اور 6 سالہ بچے بھی گرنے سے زخمی ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا، شواہد اکٹھے کیے اور اطراف میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے ویڈیوز حاصل کر لی ہیں۔مقتول کے اہلِ خانہ نے حکومت سے انصاف طلب کرتے ہوئے قاتل کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…