عالمی سطح پر تیل کی طلب میں ریکارڈ اضافہ
پیرس(اے ایف پی) چین میں کورونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے کےلیے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی طلب بڑھ گئی ہے۔
بین الاقوامی توانائی ادارے کے مطابق اس ریکارڈ اضافے کی بڑی وجہ فضائی سفر کا بحال ہونا ہے۔ ادھر سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے بھی خام تیل کی پیداوار میں 23لاکھ بیرل یومیہ کا اضافہ کردیا ہے۔
اس طرح مجموعی یومیہ پیداوار 10کروڑ بیرل سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ 2023ء میں خام تیل کی متوقع پیداوار کا نصف صرف چین کے استعمال اور خرچ میں آجائے گا۔
صرف جیٹ فیول کی پیداوار میں طلب کی مد میں 11لاکھ بیرل یومیہ اضافہ ہوگا۔ تاہم مصنوعات سازی ماند پڑنے سے ایندھن کی طلب میں کمی ہو گئی ہے۔
دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دنیا میں ایندھن کی طلب گزشتہ جنوری میں 10کروڑ 8لاکھ بیرل یومیہ رہی۔