اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

ایف 9 پارک میں خاتون سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن میں واقع پارک میں لڑکی کا ریپ کرنے میں ملوث 2 ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق 2 فروری کی رات خاتون کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔جمعرات کی صبح جاری کیے گئے بیان میں

اسلام آباد کیپیٹل نے بتایا کہ شہر میں سیکیورٹی کے پیش نظر خصوصی ناکے لگائے گئے تھے، تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ناکہ 12- ڈی پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، تاہم ناکے پر کیے گئے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں حملہ آور زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔بعد ازاں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈی 12 ناکہ پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے مرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی۔پولیس نے کہا کہ مرنے والے دونوں ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے، ایک ہلاک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل میں اشتہاری تھا۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا کہ دونوں ملزمان ایف نائن پارک میں لڑکی کے ریپ کے واقعے میں بھی ملوث تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا تھا کہ ریپ واقعے کے ملزمان کی شناخت کرلی ہے اور ان کا سراغ لگا لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابطہ کرنے پر اسلام آباد پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) نے کہا تھا کہ پولیس نے مشتبہ افراد کے ٹھکانے کی نشاندہی کرلی ہے اور ان کا سراغ لگا لیا ہے جو دارالحکومت میں ہی ہے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان کی شناخت سیف سٹی اور جیو فینسنگ کی مدد سے کی گئی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان جس موٹر سائیکل کو استعمال کر رہے تھے اس نے بھی ملزمان کی شناخت میں مدد دی۔

خیال رہے کہ 2 فروری کی رات خاتون کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔لڑکی کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق وہ چہل قدمی کے لیے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی، مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا، لڑکی کو الگ لے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، شور کرنے پر تھپڑ مارے۔

درختوں کے جھنڈ میں لے جاکر تشدد کیا، کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کو بیان میں لڑکی نے کہا کہ دو حملہ آوروں نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، حملہ آوروں کو دہائیاں دیں پر وہ باز نہ آئے۔بعد ازاں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

موصول ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ جمعرات 2 فروری کو رات 8 بجے وہ اپنے دوست امجد کے ہمراہ ایف نائن پارک جارہی تھیں تو راستے میں دو مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور انہیں زبردستی جنگل کی طرف لے گئے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کو خاموش رہنے کا کہتے ہوئے وحشیانہ طریقے سے ان کے بال نوچے۔

زمین پر گھسیٹا اور گھناؤنا عمل کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جب خاتون نے ملزم کو لات مارنے کی کوشش کی تو ان کی ٹانگ پر بندوق سے مارا گیا اور ان کے کپڑے دور پھینکے گئے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے۔متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں مزید کہا کہ پہلے والے شخص نے دوسرے شخص کو بلایا جس کی عمر زیادہ نہیں تھی اور اس نے بھی انہیں ریپ کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں ملزمان جنگل کی طرف بھاگ گئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا تھا کہ واقعے کے متعلق اسپیشل یونٹ برائے جنسی جرائم تفتیش کر رہا ہے، واقعے کے وقت پارک میں موجود لوگوں اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور مشکوک افراد کے ڈی این اے بھی کیے جارہے ہیں، کیمروں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور جلد اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔اسلام آباد پولیس نے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا تھا جو لڑکی کے بیان کی مدد سے تیار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…