کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کے واش روم میں دھماکا ہوا ہے جس سے ایک مسافر خاتون جاں بحق اور 3 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ملتان ڈویژن میں چیچہ وطنی کے قریب ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، چیچہ وطنی پولیس نے موقع پر پہنچ تحقیقات شروع کردیں، نعش اور زخمیوں کا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مسافروں کے مطابق دھماکا میاں چنوں سے نکلتے ہی ہوگیا تھا، ٹرین کی ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے دھیان نہ دیا، دھماکا بوگی نمبر 4 کے واش روم میں ہوا۔ترجمان ریلوے بابر علی نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں دھماکا سلینڈر پھٹنے سے ہوا، مسافر اپنے سامان میں سلینڈر چھپا کر باتھ روم میں لے کر گیا تھا۔بابر علی کے مطابق ایس پی ریلوے چیچہ وطنی پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیں گے۔