اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8کی لاہور اور راولپنڈی میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی کئی میچز کی ٹکٹیں مکمل بک کر لی گئیں ہیں۔ پی سی بی نے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ٹکٹ کی آن لائن خریداری کیلئے شناختی کارڈ اور بینک اکائونٹ ہونا لازمی ہے۔ایک شناختی کارڈ، بے فارم یا پاسپورٹ پر ایک ہی ٹکٹ خریدی جا سکتی ہے، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے اصل ٹکٹ پاس ہونا ضروری ہے،موبائل سے کھچی ٹکٹ کی تصویر پر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔