جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

صنعتکاروں نے بجلی گیس پر سبسڈی ختم کرنے سے حالات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)صنعتکاروں نے کہا ہے کہ بجلی اورگیس پر سبسڈیز ختم کرنے سے ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر مزید متاثر ہوگا ، پیداواری لاگت بڑھنے سے فیکٹریاں بند اور بے روزگار ی بڑھنے کے خدشات ہیں۔ٹیکسٹائل سے وابستہ صنتعکاروں کے مطابق ایسے وقت میں

جب ملک کی برآمدات گررہی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھیں تو حریف ممالک سے برآمدی منڈیوں میں مقابلہ ممکن نہیں ہوگا۔صنعتکاروں کے مطابق جب ساری چیزوں کے انفلیشن، بجلی کی پرائس، گیس کی پرائس اور جو سبسڈی دی ہوئی ہے ان چیزوں کو اگر واپس لے کر ایکوملیٹ کریں گے تو یہ ایک بہت بڑا چنک آنے والا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لاکھوں ہنر مند پیداواری لاگت بڑھنے کے نتیجے میں فیکٹریاں بند ہونے سے بیروزگار ہونے کے خدشات میں گھرے ہیں۔ورکروں کے مطابق جیسے جیسے بجلی مہنگی ہو رہی ہے فیکٹری کے اخراجات بڑھ رہے ہیں اور حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ڈر لگ رہا ہے ہمیں بھی کام سے نہ نکال دیں۔صنعتکاروں کے مطابق عالمی کساد بازاری اور ملک کی موجودہ مالی صورتحال نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مشکل ترین صورتحال پیدا کررکھی ہے، ایسے میں اگربجلی اور گیس پر رعایتی قیمت واپس لے لی گئی تو حالات مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…