بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بھارت،دوست نے ڈیٹا کیبل سے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش فریزر میں رکھ دی

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )کوچنگ سینٹر اور کالج ساتھ جانے والے لڑکے نے دوسری لڑکی سے شادی کیلئے منع کرنے پر گرل فرینڈ کو قتل کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دہلی کے علاقے نجف گڑھ میں ایک ڈھابے کے فریزر سے 25 سالہ لڑکی نکی یادیو کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

مقتولہ ہریانہ کے علاقے جھاجڑ کی رہائشی تھی، ڈھابے کے مالک 24 سالہ ساحل گہلوٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ملزم، لڑکی کے ساتھ تعلق میں تھا، ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ لڑکی کو دو سے تین دن پہلے قتل کیا گیا۔ملزم نے گرل فرینڈ کو اس لیے قتل کیا کیونکہ نکی نے اسے کسی اور عورت سے شادی کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ملزم نے بتایا کہ اس کی نکی سے ملاقات جنوری 2018 میں ہوئی تھی جب وہ امتحانات کی تیاری کیلئے ایک کوچنگ سینٹر جاتا تھا۔اسی سینٹر میں نکی یادیو بھی میڈیکل انٹرینس ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی۔دونوں اتم نگر کے علاقے میں واقع کوچنگ سینٹر جانے کیلئے ایک ہی بس میں سفر کرتے تھے اور انہیں محبت ہو گئی۔نکی اور ساحل کوچنک کلاسز سے پہلے اور بعد میں بھی ملاقات کرتے تھے۔فروری 2018 میں دونوں نے نوئیڈا کے کالج میں مختلف کورسز میں داخلہ لے لیا، وہ کرائے کے گھر میں ساتھ ہی رہ رہے تھے۔تفتیش کے دوران ساحل نے نکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، اس نے بتایا کہ 9 اور 10 فروری کی درمیانی شب نکی کو قتل کیا۔ملزم نے کہا کہ اس نے نکی کو موبائل فون کی ڈیٹا کیبل سے گلا گھونٹ کر مار دیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…