جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

یورپی پارلیمان کا2035 تک پیٹرول اورڈیزل گاڑیوں پرپابندی کا فیصلہ

datetime 15  فروری‬‮  2023 |

برسلز(این این آئی )یورپی پارلیمان نے 2035 تک کاربن خارج کرنے والی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی نئی فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک پہلے ہی اس قانون سازی کی منظوری دے چکے ہیں اور اب پارلیمان کے سب سے بڑے گروپ قدامت پسند ارکان کی مخالفت کے باوجود اسے باضابطہ طور پر قانون کی شکل دے دی ہے۔

اسٹراسبرگ میں قائم یورپی اسمبلی میں اس قانون کو 279 کے مقابلے میں 340 ووٹوں سے منظورکیا گیا ہے جبکہ 21 ارکان رائے شماری کے وقت غیرحاضر رہے ہیں۔بل کے حامیوں نے دلیل دی تھی کہ اس سے یورپی کارساز کمپنیوں کو ایک واضح ٹائم فریم ملے گا جس میں پیداوارکو صفر اخراج والی الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کیا جاسکے گا اوراس کے نتیجے میں یورپی یونین کے 2050 تک موسمیاتی غیرجانبدارمعیشت بننے کے پرجوش منصوبہ کی حمایت ہوگی، جس میں گرین ہائوس گیسوں کا اخراج صفر ہوگا۔اجلاس میں یورپی یونین کے نائب صدرفرانس سمرمینز نے پارلیمان کے ارکان کوخبردار کیاکہ میں آپ کوباور کراناچاہتا ہوں کہ گذشتہ سال سے اس سال کے آخر تک چین برقی کاروں کے 80 ماڈل بین الاقوامی مارکیٹ میں لے آئے گا۔انھوں نے کہا کہ یہ(برقی) اچھی گاڑیاں ہیں۔یہ زیادہ سے زیادہ سستی ہوں گی اور ہمیں اس میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم اس ضروری صنعت کو باہر کے لوگوں کے لیے نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔لیکن مخالفین کا کہنا تھا کہ صنعت دھواں چھوڑنے والی انجن گاڑیوں کی پیداوارمیں اس طرح کی ڈرامائی کٹوتی کے لیے تیار نہیں ہے۔نیزلاکھوں ملازمتیں خطرے میں ہیں۔وسطی دائیں بازو کی یورپی پیپلزپارٹی کے رکن ایم ای پی جینز گیسیکی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کو یہ فیصلہ کرنے دیں کہ ہمارے اہداف تک پہنچنے کے لیے کون سی ٹیکنالوجی بہترین ہے۔گیسکی نے اعلان کیا کہ گرین اورسوشلسٹ ایم ای پیز کی جانب سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سستی ہونے کی دلیلیں توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت کے بحران کی وجہ سے باطل ثابت ہوگئی ہیں۔انھوں نے یورپی کمیشن پرزوردیا کہ وہ ٹرکوں اور بسوں پر بھی پابندی میں توسیع کے منصوبے پر نظرثانی کرے۔

جرمنی میں چھے لاکھ افراد آئی سی ای کے پیداواری یونٹوں میں کام کرتے ہیں اور ان کی ملازمتیں خطرے میں ہیں۔مخالفین کا یہ بھی کہناتھا کہ برقی کاروں کی بیٹریاں امریکاجیسے یورپ کے حریف ممالک میں یعنی بیرون ملک تیار کی جاتی ہیں لیکن ٹمرمینز نے دلیل دی کہ یورپی یونین کی حمایت یافتہ سرمایہ کاری کی بدولت یورپی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…