ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شاہین آفریدی میں ایک اچھے کپتان کی تمام نشانیاں موجود ہیں، ڈیوڈ ویزے

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لاہور قلندرز کے بیٹر ڈیوڈ ویزے نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز نے مجھے اس وقت موقع دیا جب میں زیادہ لیگز نہیں کھیلتا تھا۔ڈیوڈ ویزے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ہمیشہ مجھے بیک کیا، میں نے بھی پرفارم کیا، قلندرز نے ہمیشہ ٹیلنٹ کو فروغ دینے کیلئے کام کیا ہے،

قلندرز کا پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام مثالی ہے۔انہوں نے کہا کہ حارث رئوف کا اوپر آنا بتاتا ہے کہ لاہور قلندرز نے کس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دیا، کراچی کنگز کے خلاف مقابلہ اچھا ہوگا، بڑے شہروں کا بڑا میچ ہوگا، پہلے ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں تھا لیکن گزشتہ دو سال میں ہم نے ریکارڈ بہتر کیا ہے، ٹونامنٹ میں شروعات اچھی کی ہے، امید ہے اور بہتر پرفارمنس دے کر اگلے رانڈ میں جائیں گے۔ڈیوڈ ویزے نے کہا کہ لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک بہترین ہے، شاہین اور زمان خان نے جس طرح ڈیتھ اوورز میں بولنگ کی وہ مثالی تھی، راشد خان کے آنے سے ہماری بولنگ اور بھی مضبوط ہوجائے گی، شاہین نوجوانی میں بہت زبردست کپتانی کر رہے ہیں، شاہین کی کرکٹنگ سوچ کافی تگڑی ہے، شاہین بطور کپتان دوسروں سے مشورہ کرنے میں بالکل نہیں گھبراتا، شاہین آفریدی میں ایک اچھے کپتان کی تمام نشانیاں موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…