پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عامر کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر دیا ، بابر کی شاندار کور ڈرائیو پر میمز کی برسات

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے انتہائی دلچسپ میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر خوبصورت کور ڈرائیو لگانے کے بعد ٹوئٹر پر بابر اعظم کے مداحوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی شامل ہوگئے تھے

جس کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جانب سے بابر اعظم کے لیے ڈھکے چھپے انداز میں ناراضی کا اظہار کیا گیا۔دوسری جانب گزشتہ روز سنسنی سے بھرپور میچ کے بعد کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی تھی۔میچ سے قبل ایک صحافی کی جانب سے محمد عامر سے جب پوچھا گیا کہ کیا پی ایس ایل میں واقعی عامر بمقابلہ بابر ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیلینڈر کھیل رہا ہو گا کیونکہ میرا کام ٹیم کو وکٹیں لے کر دینا ہے۔محمد عامر کے جواب کے اسی پس منظرمیں جب بابر اعظم اور محمد عامر کا سامنا ہوا تو بابر نے عامر کا استقبال شاندار کور ڈرائیو سے کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداحوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔سعدیہ نے لکھا کہ عامر کی گیند پر بابر کی شانداز بیٹنگ میرے لیے آکسیجن کی طرح ہے،ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ’کور ڈرائیو سب سے بہترین انتقام ہے۔ایمن نے لکھا کہ ٹیل اینڈر۔۔۔بابر کے ایک کورڈرائیو کے بعد اوور ایکٹنگ کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔عمران نے محمد عامر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا سافٹ ویئر اپڈیٹ،جہانزیب نے دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے موازنہ کیا۔رمشا نے لکھا کہ بابر اعظم کی کامیابی اپنی کامیابی محسوس ہوتی ہے۔اویناش آریان نے بھی بابر اعظم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔سیمی نے لکھا کہ بابر اعظم کی ففٹی کراچی کنگز کی میجنمنٹ پر طمانچہ ہے۔ماریا راجپوت نے بابر اعظم کی میچ کے بعد مسکرانے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سکون کی نیند کے لیے بابر کی مسکراہٹ کافی ہے۔ارسلان نصیر نے لکھا کہ چلو عماد اور عامر کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…