بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ٹیم کی جرسی پہننے کا دل اب بھی چاہتا ہے لیکن توقعات کسی سے نہیں رکھیں ، شعیب ملک

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹار آل رائونڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ والدہ نے کہا ہے کہ کھیلتا رہوں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل کے دونوں میچز میں بلے بازوں نے اچھا کھیلا، خوشی ہے کہ دونوں میچز میں نوجوان بولرز نے رنز کا دفاع کیا۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ وہاب اور خرم شہزاد نے بہت اچھی بولنگ کی، اگر میں وکٹ پر ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی کی بات پر شعیب ملک نے کہا کہ میچ میں جارحانہ انداز ہونا چاہیے، عامر ،بابر اور عماد ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، عامر اچھی بولنگ کر رہے ہیں وہ کم بیک کرے گا۔افتخار احمد سے متعلق شعیب ملک نے کہا کہ میری درخواست ہے افتخار احمد کو ون ڈے ٹیم میں ہونا چاہیے، ورلڈکپ میں افتخار کو لازمی ہونا چاہیے وہ بہت اچھی فارم میں ہے۔حیدر علی میں بہت ٹیلنٹ ہے اس کو بتاتے رہتے ہیں، حیدر کو کہا ہے کہ مسلسل کارکردگی دکھا اور کرکٹنگ شاٹس کھیلو۔اپنی عمر کے حوالے سے شعیب ملک نے کہا کہ اب عمر کی بات زیادہ نہیں ہونی چاہیے، میری امی مجھے کہتی ہیں کھیلتے رہو، شاہ رخ خان نے ابھی فلم بنائی اس میں وہ بھی بوڑھے لگ رہے تھے، نوک جوکوچ اس عمر میں کھیل سکتا ہے تو عمر کا اتنا مسلہ نہیں ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ اور ون ڈے سے پہلے ریٹارمنٹ لے چکا ہوں، اب ایک ہی بار ریٹارمنٹ لوں گا، میرا دل ہے میں پاکستان سے کھیلوں، میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر میں 15 ہزار رنز مکمل کرنا چاہتا ہوں، اپنے کیریر سے اپنے بیٹے کو متاثر کرنا چاہتا ہوں، اس وقت صرف ایک میچ کا سوچ رہا ہوں، کسی سے کوی توقع نہیں صرف اللہ سے امید ہے۔اسٹار آل رائونڈرنے کہاکہ اس ملک نے ہمیں بہت دیا ہے اب ہمارا کام ہے اسے واپس کیا جاے، ہماری قومی ٹیم میں ابھی تھوڑی تجربے کی کمی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…