خضدار( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و نو منتخب میئر خضدار میر محمد آصف جمالدینی، محمد انور راجہ، ممبر میونسپل کارپوریشن خضدار میر احمد خان گنگو، کاکا عبدالحمید بلوچ و دیگر رہنماؤں نے بزنجو ہاوس نال میں سابق سینیٹر میر خالد بزنجو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری، آغا شکیل احمد خضداری کا خصوصی پیغام پہنچاکر پاکستان پیپلز پارٹی میں باقائدہ طور شامل ہونے کی دعوت دی ۔جس پر میر خالد بزنجو نے شمولیت کی دعوت دینے پر تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے دیگر ساتھیوں اور ہمدردوں سے مشاورت میں ہیں ،انشاء اللہ علاقہ اور یہاں پہ بسنے والے عوام کی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہترین فیصلہ کریں گے۔