منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

صدر مملکت نے آئی ایم ایف شرائط پر جاری ہونے والے مالیاتی آرڈیننس کو فوری منظور کرنے سے انکار کر دیا

datetime 14  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھا دیے۔ذرائع کے مطابق حکومت منگل کو ہی آرڈیننس جاری کرکے منی بجٹ نافذ کرنا چاہتی تھی ،وزارت قانون آرڈیننس کا جائزہ لے رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت کے اعتراضات کے بعد حکومتی ٹیم غوروخوض میں مصروف ہے۔ذرائع کے مطابق صدرمملکت چاہتے ہیں کہ آرڈیننس کے بجائے بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش ہو جبکہ حکومتی مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری میں زیادہ وقت درکارہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت صدر مملکت سے دوبارہ رابطہ کرسکتی ہے اور ان سے درخواست کی جائے گی کہ کابینہ سے منظوری کے بعد فوری آرڈیننس جاری کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران حکومت آرڈیننس جاری نہیں کرسکتی، حکومت مشترکہ اجلاس کو ختم کرتی ہے تو اجلاس بلانے کے لیے دوبارہ صدر سے رابطہ کرنا پڑے گا اور حکومت کو خدشہ ہے مشترکہ اجلاس ختم کیا جاتا ہے تو صدر مملکت دوبارہ اجلاس نہیں بلائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…