ڈی جی خان ( این این آئی)ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں پانچ دوست جاں بحق ہوگئے، حادثہ اس قدر شدید تھاکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ڈیرہ غازی خان کی جانب آنے والی گاڑی اوورٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ گاڑی ٹرالر کے نیچے جا گھسی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں دوست موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی عمریں پچیس سے تیس کے درمیان تھیں۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا گیا ہے۔