منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پیرا سٹا مول اور پیرا سٹامول ایکسٹرا بھی مہنگی کر دی گئی

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، منظوری وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقدہ ای سی سی کے اجلاس میں دی گئی۔وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی وزارتوں کو بھی گئی سمریوں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں دعوی کیا گیا ہے کہ جن 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ان کی پاکستان میں قیمتیں ہمسایہ ممالک سے کم تھیں۔اعلامیے کے تحت ای سی سی نے پیرا سٹا مول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق پیرا سٹا مول 2 روپے 67 پیسے اور پیرا سٹامول ایکسٹرا 3 روپے 32 پیسے فی گولی کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔ای سی سی نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دی ہے، بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کے بڑے صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج کیا جائے گا۔جاری کردہ اعلامیے کے تحت سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا جب کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 10 ارب سے زائد کے بجلی بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی بل کیلئے 10 ارب 34 کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی ہے جب کہ وزارت دفاع کیلئے 45 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…