لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ق) کے رہنما چودھری وجاہت حسین اور موسی الہی کے ترجمانوں کو گجرات پولیس نے حراست میں لے لیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چودھری وجاہت حسین اور موسی الہی کے ترجمان کامران بٹ اور حمید بھٹی کو کھاریاں کچہری سے واپس آتے ہوئے حراست میں لیا گیا، کامران بٹ ق لیگ کے رہنما موسی الہی کے گجرات میں ترجمان ہیں جبکہ حمید بھٹی گجرات میں چودھری وجاہت کے ترجمان اور قریبی ساتھی ہیں۔مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں ترجمانوں کو حراست میں لینے کی وجہ نہیں بتائی، دونوں کو رحمانیہ پولیس گجرات نے حراست میں لیا۔