جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ

datetime 10  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیراسٹامول کی قیمت میں اضافہ اور 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں بخار کی دوا کی قیمت میں اضافے اور بجلی منصوبوں کے لیے قرض پر

سود کی رقم عوام سے لینے کی منظوری دے دی۔ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بخار کی دوا کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، پیراسٹا مول کی 500 ملی گرام گولی کی قیمت 2.6 روپے اور پیراسٹامول ایکسٹرا کی 500 ملی گرام گولی کی قیمت 3.3 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دی گئی۔ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی منصوبوں کیلئے لیے گئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ادا کریں گے، بجلی صارفین پر ایک روپے فی یونٹ سر چارج لگانے کی منظوری دی گئی، سرچارج 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر لاگو ہو گا، فنانس سرچارج کے ذریعے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق بجلی بلوں پر فنانس سرچارج رواں سال مارچ سے جون تک لاگو رہے گا، سرچارج کے الیکڑک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر لاگو ہو گا۔ای سی سی نے پاور ہولڈنگ کمپنی کو 283 ارب روپے کی رقم کی ادائیگی مؤخر کرنے کی منظوری دی اور کہا کہ فنانس ڈویڑن کمپنی کو سود سمیت رقم کی ادائیگی کے لیے نئی گارنٹی دے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اگست اور ستمبر 2022 کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ سر چارجز کی بھی منظوری دی جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اگست اور ستمبرکے بجلی کے بل معاف کرنے کی منظوری بھی دی گئی جس کا اطلاق 300 سیکم یونٹ استعمال والے گھریلو صارفین پر ہو گا۔

ای سی سی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کمرشل صارفین کے لیے اگست اور ستمبرکے بجلی کے بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی منظوری بھی دی، سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں کے لیے 10 ارب 34 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے آئی ایم ایف کی ہدایات کی روشنی میں نطرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ پلان کی منظوری دی اور اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 45 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…