پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کے خلاف سرفراز کو کھلائیں، محمد رضوان

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کے خلاف سرفراز کو کھلائیں، محمد رضوان نے شاندار مثال قائم کر دی، کرکٹ پاکستان ویب سائٹ سے انٹرویو میں انہوں نیوزی کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد کی کارکردگی پر خوش ہونے کے سوال پر کہا کہ اس کا جواب میں نہ دوں تو بہتر ہوگا،

میرے منہ سے یہ بات سنیں تو عجیب لگے گا، یہی بات آپ ہیڈ کوچ یا کپتان سے پوچھیں کہ میں نے ان سے کیا کہا تھا، انگلینڈ کی سیریز ختم ہوئی تو نیوزی لینڈ سے میچز کیلیے مینجمنٹ سے کیا بات کی تھی،خوشی اس لیے ہوئی کہ میں چاہتا تھا کہ سرفراز پرفارم کریں۔محمد رضوان نے کہا کہ وہ سیریز سے پہلے ہی ساتھی کرکٹرز سے مشورہ کر رہے تھے کہ مجھ سے پرفارم نہیں ہو پارہا،انہوں نے اپنے ساتھی کرکٹر سے کہا کہ میرا حق نہیں بنتا کہ ٹیسٹ میچ کھیلوں، جس پر مجھے جواب ملا کہ اس طرح کا وقت تو ہر کسی کے کیریئر میں آتا ہے،پرفارمنس ایسی نہیں کہ آپ نہ کھیل سکو،جس پر رضوان نے کہا کہ میرا حق نہیں بن رہا اور سیفی بھائی ایک عرصے سے محنت اور پرفارم کررہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ان کو موقع دینا چاہیے، مجھے آرام کا نہ کہیں کیونکہ میری پرفارمنس نہیں ہے،محمد رضوان نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ خوشی ہوئی کہ سرفراز احمد نے کارکردگی دکھائی، اگر میں کسی کا بیٹا ہوں تو وہ بھی کسی کا بیٹا اور بھائی ہے،پاکستان کے لئے جو بہتر پرفارم کرے وہی اچھا ہے۔محمد رضوان نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے ایک نظام بنایا ہے تو میرا خفا ہونے کا حق نہیں بنتا،سرفرازاحمد نے میچ میں شکست سے بھی بچایا، شاید اسی لیے اللہ نے یہ بات میرے دل میں ڈالی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…