ابو مسجد لیکر جاتے تو بیگ اٹھاکر کرکٹ کھیلنے بھاگ جاتا تھا، نسیم شاہ

9  فروری‬‮  2023

کراچی (آئی این پی)لوئر دیر کے گائوں سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا انہیں والد مسجد لے جاتے تھے لیکن مسجد پہنچنے کے بعد جب والد کو یقین ہوجاتا کہ ہم مسجد میں ہیں تو ہم بیگ اٹھا کر کرکٹ کھیلنے بھاگ جاتے تھے۔

کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ جب میں ہاسٹل آیا تو مجھے اردو بھی نہیں آتی تھی، ہاسٹل میں شہر کے باہر سے آنے والے لوگ چالاک ہوتے ہیں، انہیں سب پتا ہوتا ہے، میں چھوٹے علاقے سے تھا اس وقت ان لوگوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا مشکل تھا،نسیم نے کرکٹ کھیلنے کے شوق سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا، ابو کیساتھ مسجد جاتے تھے لیکن ابو کو جیسے ہی اندازہ ہوتا تھا کہ ہم مسجد آگئے ہیں ہم بیگ لے کر بھاگ جاتے تھے ، رمضان کے دنوں میں بھی رات گئے دیر تک کرکٹ کھیلتے تھے اور چھت سے کود کر گھر آتے جاتے تھے، ایک سے دو بار ابو کی مار بھی پڑی کہ سحری تک گھر سے باہر کیوں رہتے ہو لیکن کرکٹ کا شوق اتنا تھا کچھ فرق نہیں پڑتا تھا،انہوں نے کہا کہ میں گائوں میں ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلتا تھا، پھر کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ آپ اتنا اچھا کھیلتے ہوں تو آپ کو آگے بڑھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…