پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا سابقہ فاٹا کو 10 سالوں میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سالوں میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کو دئیے گئے 417 ارب روپے کا فنانشل اور پرفارمنس آڈٹ کیاجائے گا،

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو417 ارب روپے کی تحقیقات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر اہم فیصلے کیے جائیں گے ، عسکری قیادت سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ان کیمرہ بریفنگ دلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی اور پلان کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ملک میں جاری سیاسی انتشار کو ختم کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کو ضرب عضب آپریشن کی مد میں 100 ارب روپے سالانہ جاری ہوئے، رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال تک کے پی حکومت کو فراہم کی جاتی رہی۔خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 84 افراد شہید ہوئے تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…