جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیدیا گیا

datetime 8  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے سکیورٹی کے انتظامات تقریباً مکمل کرلیے گئے، تین بڑے شہروں میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں اور میچ آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دے دیا گیا جبکہ غیر ملکی کمنٹیٹرز، عمائدین، و پروڈیکشن اسٹاف کو وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8کے انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب، ایڈیشل آئی جی آپریشن پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت راولپنڈی، ملتان کے ریجنل و سٹی پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے سکیورٹی حصار تشکیل دیکر سخت ترین حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انٹیلی جنس ایجنسیوں، فوج اور رینجرز کے ساتھ کوارڈینیشن رکھ کر کھلاڑیوں و آفیشلز کو ایئرپورٹ اور اسٹیڈیم کے درمیان قیام اور نقل و حرکت کے دوران بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں داخل ہونے والی بسوں اور ٹرکوں سمیت تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جائے، پولیس اور سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران اپنے نام کے ٹیگ و سکیورٹی کارڈ لازمی آویزں رکھیں ورکشاپس، پیٹرول پمپس، بس اسٹاپ، بس اور ٹرک اڈوں پارکنگ اسٹینڈز، پبلک پارکنگ ایریاز، پارکنگ پلازہ اور دیگر ایسی جگہوں کی مکمل اسکریننگ کی جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں نمٹنے و کراڈ کو کنٹرول کرنے کی خاطر مختلف مقامات پر اینٹی رائٹس فورس تعینات رکھی جائے اور ٹورنامنٹ کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…