پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

حرا مانی، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹس نےکیسے جان بچائی؟اہم انکشافات

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں نے حملہ کیا تو سینئر اداکارہ گل رانا اور اداکارہ حرا مانی ، چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند ہوکر اپنی جان بچائی۔

گزشتہ پیر کو جہانگیر روڈ پر واقع جمشید کوارٹر مکان نمبر86-F میں فلم ’ساجن محل‘ کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے جھتے کی صورت میں اداکاروں اور عملے پر حملہ کردیا۔فلم کے عملے اور کاسٹ کو یرغمال بنا کر فلم شوٹنگ کا سامان، موبائل فونز اور قیمیتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے۔اس موقع پر اداکارہ حرا مانی ، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند کرکے اپنی جان بچائی۔جبکہ فلم کریو کے افراد مسلسل علاقہ مکینوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے جس کے نتیجے میں 7 کریو ممبرز شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے 2 گھنٹے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقہ مکینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔فلم پروڈیوسر علی حسین نے بتایا ہے کہ مذکورہ مقام پر گزشتہ تین ماہ سے شوٹنگ جاری ہے، پیر کو ایک ایسا سین فلم بند کیا جارہا تھا جس میں مالک مکان، کرایہ ادا نہ کرنے پر کرایہ دار سے مکان خالی کروارہا ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…