اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکیہ اور شام میں ہونیوالے زلزلے سے جاں بحق افراد کی گیارہ ہزارسے بھی تجاوز کر گئی۔جبکہ تیسرے روز بھی ملبے کے نیچے دبی زندہ افراد اور لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ زلزلہ متاثرین کی معجزاتی طور پر بچ جانے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آرہی ہیں ۔ شام کے زلزلے میں تباہ ہونیوالی عمارت کے ملبے کے نیچےدبی 10سالہ بہن اپنی چھوٹی بہن کیلئے 17گھنٹوں تک مسلسل ڈھال بنی رہی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، ریسکیو افراد کی جانب سے دونوں بہنوں نے بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ ترکیہ اور شام میں آنے والے خوفناک زلزلے اب تک سامنے آنے والے جاں بحق افراد کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔