جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

صرف 6ماہ میں تقریبا8 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’نئے ہجری سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 45 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں‘۔عکاظ اخبار کے مطابق وزات نے بیان میں کہا کہ’ نئے ہجری سال کے آغاز سے 5 فروری 2023 تک تقریبا پچاس لاکھ عمرہ ویزے جای کیے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 40 لاکھ سے زیادہ

ہوائی جہازوں اور تقریبا 5 لاکھ بری راستوں جبکہ 3675 سمندر کے راستے مملکت پہنچے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ’سب سے زیادہ عمرہ زائرین انڈونیشیا سے آئے۔ ان کی تعداد 10لاکھ 5365 رہی۔ پاکستانی دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 208 رہی۔ تیسرے نمبر پر انڈیا سے 4لاکھ 48 ہزار 765 عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں۔ وزارت حج نے بتایا کہ ’مصر سے 3لاکھ 6 ہزار 480 عمرہ زائرین پہنچے ہیں۔عراق پانچویں اور بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر ہے۔ وزارت حج کا کہنا ہے کہ 12 لاکھ 7 ہزار 112 مدینہ کے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے راستے مملکت پہنچے۔ ای ویزہ جاری کرانے والوں کی تعداد 683116 رہی۔دوسری جانب سعودی عرب روں سال 20لاکھ سے زائد افراد کو حج کی اجازت دے گا، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا کہ مملکت 20لاکھ عازمین حج کی خدمت کی تیاری کر رہی ہےجن میں جمہوریہ الجزائر کے 41ہزار عازمین بھی شامل ہیں، یہ بات دونوں ممالک کے سرکاری اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مقصد کے حوالے سے منعقدہ ایک سٹریٹجک اجلاس کے دوران کہی،ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ان کے قابل اعتماد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت کی خواہش ہے کہ حج کے تمام طریقہ کار کو آسان بنایا جائے اور ایسی قانون سازی کی جائے

جو دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد کو مقدس مقامات کی زیارت کے قابل بنائے، سعودی عرب ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے کوشاں ہے،الجزائر کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بلمھدی کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے

مملکت کی طرف سے الجزائر کے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تذکریہ کیا، انہوں نے کہا مملکت میں ہر قسم کے پاسپورٹ کے ساتھ عمرہ کیا جا سکتاہے، 24گھنٹے میں ویزا جاری کرنے کو ممکن بنایا گیا، خواتین کے لیے محرم کی موجودگی کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…