جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہے گی، آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہے کہ

سیلاب متاثرین کو بھی تحفظ دلائیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کی جائیں، دنیا کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ پوری دنیا ہماری مدد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی اس قسم کی مشکلات سے نہیں گزرا، ہیٹ ویو اور مون سون سے فصلوں کو نقصان ہوا ہے، صرف سندھ کی بات کریں تو ہمیں تعلیمی بحران کا بھی سامنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سینتالیس فیصد سے زائد اسکول سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، کئی تعلیمی ادارے مکمل اور جزوی تباہ ہوچکے ہیں، جہاں کئی ماہ سے پانی جمع ہے وہاں صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لیے قیامت سے پہلے قیامت تھی، تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے ہر سات میں سے ایک پاکستانی متاثر ہوا، مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کوسراہتے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا اس سے زیادہ ملا، سیلاب سے تین کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، پانچ لاکھ ایکڑ پرفصلیں تباہ ہوئیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اور سیلاب نے ہمارے کمر توڑ دی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گھروں کی تعمیر کیلیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعلی سندھ سے کہتا ہوں متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق فوری دیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے متاثرین کیلیے گھر بنانے کا کام شروع کردیا ہے،

ہمیں صحت زراعت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے مزید کوشش کرنی ہیں، سیلاب متاثرین سے وعدہ ہے کہ مل کر آپ کے گھروں کی تعمیر نو کرینگے، یہ ابھی متاثرین سے وعدے کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ پروگرام پی پی پی کے منشور روٹی کپڑے مکان سے ملتا جلتا ہے، ہمیں عالمی اداروں بالخصوص عالمی بینک سے تعاون ملا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…