پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کرتے ہوئے (آج) جمعرات کو متعلقہ عدالت میں پیش کر نے حکم دیا ہے ۔ بدھ کو وفاقی پولیس نے شیخ شید کو اسلام آباد کچہری میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا

جہاں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا پہلے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ پہلی بار کر رہے ہیں، اس سے پہلے نہیں کی۔شیخ رشید کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حال ہی میں شیخ رشیدکے راہداری ریمانڈکی استدعا مسترد کی تھی، شیخ رشید جیل میں ہیں،کہیں باہر نہیں جاسکتے۔وکیل علی بخاری نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی جس کے بعد پراسیکیوٹر نے راہداری ریمانڈ سے متعلق دلائل دئیے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ان کو مری کی عدالت میں پیش کرنا ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کرتے ہوئے شیخ رشید کو(آج) جمعرات کو دو بجے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔بعد ازں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پولیس والے میرے بھائی ہیں، میں 16بار وزیر رہا ہوں، یہ میری سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتے ہیں تاہم میں اس عمر میں ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے دونوں موبائل فونز کے پاس ورڈ پولیس کو دیدیے ہیں، میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں، مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے، تمام کام آبپارہ پولیس نیکیا، مری لسبیلہ اورکراچی پولیس معصوم ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ رات مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہے تھے لیکن میں نے انکار کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…