پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل8،کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

datetime 8  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں علیم ڈار، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور

مائیکل گف کے علاوہ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل خان آفریدی، مارٹن سیگرز، روچیرا پالیا گروگے، ایلکس وارف اور شوزب رضا ہوں گ جبکہ انہیں محمد آصف، ناصر حسین اور طارق رشید سپورٹ کریں گے جو فورتھ امپائر کے کردار میں شامل ہوں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے سابق رکن روشن مہاناما لگاتار آٹھویں سال واپس آئیں گے اور پانچ میچ ریفریز کی ٹیم کی قیادت کریں گے جن میں علی نقوی، افتخار احمد، جاوید ملک اور محمد انیس شامل ہیں۔ملتان میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب اور مارٹن سیگرز امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ فیصل آفریدی تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا ملتان میں ہوگا جبکہ 19 مارچ کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…