جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت 8ماہ سے ہے لیکن معمولی اختیارات ڈیڑھ ماہ پہلے ملے، جاوید لطیف کا حیران کن دعویٰ

datetime 8  فروری‬‮  2023 |

اسلام آبد(این این آئی)رہنماء مسلم لیگ (ن)میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ ہم 8ماہ سے نہیں ڈیڑھ ماہ سے حکومت میں ہیں، اس ڈیڑھ ماہ میں ہمیں صرف معمولی اختیارات ملے ہیں،26نومبر 2022کی رات 11بجے کے بعد تھوڑی آزادی ملنا شروع ہوئی تھی، عمران خان اقتدار میں ہوکر کہتے تھے کہ

حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے،عمران خان انتخابات میں صرف اپنی مرضی کے نتائج چاہتے ہیں،40سال نواز شریف سیاست میں رہے، انہیں صرف اقامہ پر نا اہل کیا گیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرجاویدلطیف نے کہاکہ عمران خان اقتدار میں ہوکر کہتے تھے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے، اب یہ ہم سے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، مردم شماری بھی انہی کا فیصلہ تھا، ایک بندہ اپنے دور اقتدار میں ایک حلقے کا نتیجہ اپنی مرضی کا نہ آنے پر الیکشن کمیشن کو گالیاں دے رہا تھا، عمران خان انتخابات میں صرف اپنی مرضی کے نتائج چاہتے ہیں۔اتحادی حکومت کے پاس اختیار نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 40سال نواز شریف سیاست میں رہے، انہیں صرف اقامہ پر نا اہل کیا گیا، عمران خان کہتے ہیں ہیں حکومت میں آئے ہوئے ہمیں 8ماہ ہوگئے جبکہ ہماری صرف ڈیڑھ ماہ سے حکومت ہے جس میں بھی ہمیں صرف تھوڑے سے اختیارات ملے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ26نومبر2022کی رات 11بجے کے بعد تھوڑی آزادی ملنا شروع ہوئی تھی، جسٹس شوکت صدیقی کہتے تھے کہ3ادارے نیوٹرل ہوگئے ہیں لیکن ابھی بھی دو ادارے اے پولیٹیکل نہیں ہوئے، البتہ میں اس بارے میں کوئی جواب نہیں دوں گا لیکن پھر بھی عدالتیں عمران خان کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں۔پرویز مشرف سے متعلق جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف اور قوم پرویز مشرف کو ذاتی حیثیت سے معاف کرسکتی ہے لیکن ریاست انہیں معاف نہیں کر سکتی، مرحوم کی جانب سے بنائی گئی نیب کو ہم نے بھگتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…