پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بجلی بحالی کے عمل میں تربیلاپاور ہاؤس 7 بار فیل ہونے کا انکشاف

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی بحالی کے عمل میں تربیلاپاور ہاؤس 7 بار فیل ہوا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ۔ (نیپرا) حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کمیٹی نے بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا

اور حکم دیا کہ مصدق ملک کی مصروفیات ہیں، محکمانہ انکوائری کی جائے اور ایک ہفتے میں محکمانہ انکوائری کرکے ابتدائی رپورٹ دی جائے۔قائمہ کمیٹی نے این ٹی ڈی سی کے ڈپٹی منیجرز کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی۔حکام پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ بریک ڈاؤن کی انکوائری ابھی فائنل نہیں ہوئی، کمیٹی نے مائیکرو سیکنڈ لیول پر وولٹیج کا جائزہ لیا، کمیٹی کے 3 اجلاس ہوچکے،این ٹی ڈی سی ڈیٹا سینٹر کا بھی دورہ کیا۔کمیٹی ارکان نے استفسار کیا کہ ایک ہفتے میں انکوائری مکمل ہونی چاہیے تھی۔کمیٹی اجلاس میں پاور ڈویژن کے حکام نے انکشاف کیا کہ بجلی بحالی کیپراسس میں تربیلاپاورہاؤس 7بار فیل ہوا۔چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے بتایا کہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلیے نیپرا میں بھی اجلاس ہوا، تحقیقات کررہے ہیں بریک ڈاؤن کے وقت آئسولیشن کیوں نہیں ہوئی؟ نارتھ اور ساؤتھ سسٹم الگ کیوں نہیں ہوئے۔انہوںنے کہاکہ بریک ڈاؤن کے بعد سسٹم بروقت ری اسٹارٹ نہیں ہوا، بریک ڈاؤن کا مسئلہ پورے ملک میں نہیں پھیلنا چاہیے۔چیئرمین نے کہاکہ ہائیڈرو پاور کو اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد حکام نے منگلاپاور ہاؤس اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تھا اور پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔ 24 گھنٹے گذر جانے کے باوجود بجلی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…