پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 30افراد جاں بحق

datetime 7  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیامر/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس چلاس کے قریب اپرکوہستان کے علاقے ہربن کے قریب گہری کھائی میں گرنے سے 30افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دیامر کے علاقے شتیال میں مسافر بس اور کار تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں، حادثے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی

جبکہ کار گلگت جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق 30 افراد کی لاشیں آر ایچ سی ہسپتال منتقل کی گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں رات کو بھی جاری رہیں تاہم اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراعظم محمّد شہباز شریف نے چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیااپنے بیان میں وزیراعظم نے زخمی افراد کی صحت یابی کے لیے دعا کی ۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبّی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے دیامر میں مسافر بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔سابق صدر آصف علی زرداری نے دیامر میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ۔آصف علی زرداری نے دیامر میں ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ۔آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیامر میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹوزر داری نے ہدایت کی کہ حادثے میں زخمیوں کی زندگیوں کو بچانے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…