لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن 8کاآفیشل ترانے گانا کیلئے گلوکاروں کے حتمی نام سامنے آ گئے ۔پی ایس ایل کے آفیشل اکائونٹ پر اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ شے گل ہی وہ نام ہیں جس کی آواز میں پی ایس ایل 8 کے ترانے کو کرکٹ فینز سن سکیں گے۔
شے گل کے نام کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان سپر لیگ کی جانب سے نوجوانوں کے مقبول ترین گلوکار عاصم اظہر کا نام بھی سامنے آیا۔عاصم اظہر کے علاوہ فارس شفیع بھی پی ایس ایل 8 کے آفیشل گانے کو گائیں گے۔جبکہ اس گانے کو نوجوان میوزیشن عبداللہ صدیقی پروڈیوس کریں گے۔اس سے پہلے خبریں تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کے آفیشنل گانے کے لئے علی سیٹھی کا نام لیا ہے۔ تاہم نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین میجمنٹ کمیٹی بننے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ ان کا بیٹا پی ایس ایل 8 کے لئے گانا گائے ۔ یہ مفادات کا ٹکرا ہوگا اسی لئے جب میں پی سی بی میں نہیں ہونگا تو علی سیٹھی پی ایس ایل کے لئے گانا گا سکتے ہیں۔پی ایس ایل 8 کے گانے کے لئے بہت سے لوگوں کی بہت سی قیاس آرائیاں ہیں، کوئی علی ظفر کا نام لے رہا تھا ، تو فارس شفیع کا ، شے گل کا نام بھی سننے میں آیا تھا،اب تمام تر قیاس آرائیاں ختم ہوئیں۔